جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان : فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان کے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان پر الیکشن کمیشن نے جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین آمیز بیان پر دائر درخواست پر سماعت کی۔

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سید علی محمد بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیئے کہ درخواست گزار توہین ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ ایک اخبار کی خبر پر توہین لگا کر نااہل نہیں کیا جاسکتا۔

نااہلی کیس : الیکشن کمیشن کے فیصل واوڈا اور فریال تالپور کو نوٹس جاری

درخواست گزار کی درخواست نا مکمل ہے۔ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

درخواست گزار کے وکیل خالد محمود نے کہا کہ تقریر کا ٹرانسکرپٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں۔ پیمرا کو اس کیس میں پارٹی بنایا ہے۔  

الیکشن کمیشن نے نا اہلی درخواست پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں