جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

حکومت کواپوزیشن سے نہیں، اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے : فردوس عاشق

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کواپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے پی سی کی شاہکار فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اترگئی ہے۔ مفادات کی قیدی قیادت ہر بار مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے۔ اپوزیشن کے ناتواں کندھے مولانا کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے۔ بیچ چوراہے پھوٹے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مولانا کے منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا، جو ان کے الیکشن ایڈونچرکا نکلا تھا۔ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کیلئے خود کو صرف دین کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔

متعلقہ خبریں