اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی تضحیک میں "مجھے کیوں نکالا” کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے، عدلیہ کی تضحیک میں "مجھے کیوں نکالا” کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے، ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی، جبکہ مسلم لیگ ن اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔