جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فردوس شیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا

لیڈر کی حثیت سے

کراچی : فردوس شیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر کی حثیت سے اپنا استعفیٰ دے دیا۔

پارٹی کے حکم پر فردوس شیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر کی حثیت سے اپنا استعفیٰ مرکزی قیادت کو دے دیا ہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے قیادت کو فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

ارکان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اس قابل نہیں کہ اپوزیشن لیڈر سے استعفیٰ لیا جائے۔ پی ڈی ایم تحریک، مچ سانحہ دھرنے اور سینٹ الیکشن قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے تو دما دم مست قلندر ہو گا : فردوس شمیم نقوی

جی ٹی وی کو حصل پی ٹی آئی کے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق فردوس شمیم نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ مجھ سے کچھ نہیں پوچھا گیا، بس کہا گیا ہے استعفیٰ دیدو۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے استعفیٰ عمران خان نے نہیں سیف اللہ نیازی نے مانگا ہے۔ اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اپوزیشن لیڈر کے لئے مضبوط امیدوار حلیم عادل شیخ ہیں۔

متعلقہ خبریں