جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فردوس شمیم نقوی کا قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے استعفیٰ اسمبلی کو موصول

اختلاف کی حیثیت سے

کراچی : فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ اسمبلی میں جمع کرادیا۔

سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا ہاتھ سے تحریر شدہ استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے تو دما دم مست قلندر ہو گا : فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ ایوان اپنا تقدس کھو چکا ہے۔ جو کردار اسمبلی کو ادا کرنا چاہیئے وہ ادا نہیں کر رہی۔ آمرانہ رویے نے جمہوریت کو سندھ میں ختم کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کبھی بھی 24 سال کی آڈٹ رپورٹ مکمل نہیں ہوئی۔ اگر آپ چاہتے ہیں ایوان کا تقدس بحال ہو تو کمیٹیز میں اپوزیشن کو حصہ بنائیں۔

متعلقہ خبریں