جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

10 فروری تک

کراچی : عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر شہباز سہوترا نے کہا کہ نیب سول ایوی ایشن اور حبیب میٹرو کمیپنز کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا میں اٹ کھڑکا کا وقت آگیا : فردوس عاشق اعوان

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیپرا رولز کے خلاف کارساز پر حبیب میٹرو کو پلاٹ الاٹ کیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہے جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے 10 فروری تک فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں