جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فردوس شمیم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط، سرکاری ملازمین کی صلاحیت میں اضافے پر زور

سرکاری ملازمین کی صلاحیت

کراچی : فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیئے کام کرے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ تمام سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی شرح کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ محکموں میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر منصوبہ بندی اور گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔

خط میں فردوس شمیم نے کہا کہ واضح ہے کہ صوبے میں بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین کی صلاحیت مطلوبہ سطح سے نیچے ہے، محکموں میں اچھے سرکاری ملازمین کے بغیر سرکاری خدمات کو بہتر نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز، چین کے علاوہ کوئی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا : وزیر اعلیٰ سندھ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملازمین یا بیوروکریسی کی شناخت کیلئے ماہر انتظامیہ کی خدمات کی ضرورت ہے۔ حکومت کو جراتمندانہ قدم اٹھانے، بہتری لانے کیلئے نامور مشیروں کو ضروری فنڈز فراہم کرنا چاہیے۔

فردوس شمیم نے خط میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے بہترین انتظامیہ اور لوگوں پر مشتمل ایک بیورو بنائی جائے، ہمیں یقین ہے کہ پی پی نے 13 سالہ حکمرانی میں سرکاری ملازمین کی صلاحیت سے متعلق زیادہ کام نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ صوبے کے عوام کی خاطر ناقص حکمرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں