جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے تین مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لانڈھی کی لنڈا فیکٹری کا آدھا حصہ منہدم

لنڈا فیکٹری

کراچی : لانڈھی کی لنڈا فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث آدھا حصہ منہدم ہوگیا، چاکیواڑہ میں گودام اور یونی پلازہ کی دو دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گلیکسی لنڈا فیکٹری آتشزدگی سے مکمل طور پر خاک ہوگئی، فیکٹری کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ کے لانڈھی شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر ایمر جنسی نافذ کی گئی، جہاں سے بلا معاوضہ پانی فراہم کیا گیا۔

آتشزدگی کے دوران فیکڑی میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو باہر نکال لیا گیا،: خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ ایک کی چھت گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گودام آگ لگنے سے مکمل طو پر جل گیا۔ گودام میں موجود مال بردار ٹرک اور پک اپ بھی جل گئی، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ کی دو کانوں آگ لگ گئی، آگ نے الیکٹرک اور کمپیوٹر پراسیسریز کی 3 دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ بھجانے میں 4 فائر ٹینڈر نے حصہ لیا۔ آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں