جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی میں ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس بھی منسلک

فائر بریگیڈ سروس

کراچی : سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو بھی منسلک کردیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امن فاؤنڈیشن کال سینٹر کے دورے کے موقع پر بتایا کہ شہریوں کو ایک فون کال پر ریسکیو کی تمام سہولتیں میسر ہونگی۔ ایمبولینس سروس کے ساتھ ساتھ 1122 فائر بریگیڈ سروس کو بھی طلب کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو 1122 سروس کا آغاز کردیا

انہوں نے کہا کہ اس سہولت کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس سہولت کو مستقل کردیا جائیگا۔ یہ سہولت شہریوں کو آج بدھ کے روز سے میسر ہوگی۔ مستقبل قریب میں اس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی منسلک کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں