جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لوئر دیر میں نماز جنازے پر فائرنگ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا

نماز جنازے پر

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوئر دیر میں نماز جنازے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کے علاقے طور رمنگ میں نماز جنازے پر فائرنگ پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور سے تین کلو آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

وزیر اعلیٰ نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ جنازے پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ پولیس اور انتظامیہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں