پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کی ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ

میران شاہ: پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہل کاروں اور پی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کے قریب اس مقام پر ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ محسن داوڑ نے ساتھیوں کو چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف اکسایا جس کے بعد محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔