جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن، سڑکوں پر ہو کا عالم

کراچی میں لاک

کراچی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن میں سڑکوں پر ہو کا عالم ہے، شہریوں نے خود کو گھروں تک محدود کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے۔ مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز گشت کررہے ہیں اور باہر آنے والے شہریوں کو پوچھ گچھ کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی صورتحال : وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے مطابق صرف ضروری افراد کو ہی پیشہ وارانہ اور گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء پیٹرول پمپ اور گڈز ٹرانسپورٹ کو پابندی سے استثنا دیا گیا ہے۔ بینک اور دیگر ادارے تجارتی مقاصد کے لئے کھلے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں