جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ

پہلا چار روزہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے پہلا چار روزہ میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی۔

قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور عماد وسیم ٹاپ ٹین میں شامل

کوئنز ٹاؤن روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی۔ تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔

اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی، ان 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشن کیسز قرار دیا گیا۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا۔ قومی اسکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگا، جہاں 18 دسمبر کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں