جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 31 زنز سے شکست دیدی

پاکستان

ناٹھنگم: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا کامیاب آغاز، سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی۔

ون ڈے سیریز کی ناکام ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جیت کے لئے 232 رنز کا ہدف دیا، انگلش ٹیم اس ہدف کے تعاقب 201 رنز ہی بنا سکی۔

گرین شرٹس کی جانب قومی کپتان بابرا عظم نے جارحانہ 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان 63، فخر زمان 26، محمد حفیظ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حریف ٹیم کی جانب سے ٹام کرن 2 ،ڈیوڈ، ثاقب محمود اور گریگوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے سیریز ہار کر لگ رہا ہے جہاں سے شروع کیا تھا وہی کھڑے ہیں: مصباح الحق

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اس مشکل ٹارگٹ کے حصول کی کوشش کی، لونگ اسٹون نے 103 رنز اسکور کئے تاہم ان کی یہ جارحانہ سنچری بھی فتح میں معاون نہ ہوسکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں