پہلا ٹی ٹوئینٹی: سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

لاہور: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی۔

وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔