جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پہلا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

بیٹنگ

کراچی: ٹیسٹ میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جا رہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان نے دو کھلاڑیوں اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور اسپنر نعمان علی کو ڈیبیو کرایا ہے، جبکہ حسن علی کی دو سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ کافی خشک لگ رہی ہے اور ہمارا بھی پہلے بیٹنگ کا ارادہ ہے لیکن بدقسمتی سے ٹاس پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے گیند کافی ٹرن ہوگا ،اسپنرز کو مدد ملے گی، ہوم گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار ہیں لیکن کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہیئے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چودہ سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تین اسپنرز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں