جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سرکلر ریلوے کی پہلی ٹرین اپنی منزل پر پہنچ گئی

سرکلر پہلی ٹرین

کراچی : سرکلر ریلوے کا پہیہ چل پڑا، پہلی ٹرین اپنی منزل پر پہنچ گئی۔

کراچی سرکلر ریلوے اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ کینٹ اسٹیشن اور پپری مارشلنگ یارڈ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرین اپنے مقررہ وقت پر پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا

بعض اسٹیشن پر ٹرین چند منٹوں تاخیر کا شکار رہی۔ کراچی سٹی اور پپری اسٹیشن سے صبح 7 بجے پہلی ٹرین چلائی گئی۔ آج شام ساڑھے 4 بجے پپری اسٹیشن سے جبکہ 5 بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے چلائی جائے گی۔ آج کراچی سرکلر ریلوے کا سفر مفت رکھا گیا۔

متعلقہ خبریں