جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فٹنس ایشوز، حسن علی کا پھر کرکٹ سے دوری کا خدشہ

حسن

لاہور: فٹنس مسائل کے باعث قومی فاسٹ بولر حسن علی کو ایک بار پھر کرکٹ سے طویل عرصے کیلئے دور ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کے بعد فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں دوبارہ کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔

پی سی بی ان کے علاج کے لیے غیرملکی ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کررہا ہے جس کے بعد ان کی سرجری یا ری ہیب کے ذریعے ہی علاج کا فیصلہ ہوسکے گا۔

حسن علی کمر کے درد اور دوسرے فٹنس ایشوز کے باعث چند ڈومیسٹک میچز کے بعد وہ پی ایس ایل میں ہی شرکت کرسکے تھے۔ اب کمر کی تکلیف بڑھنے کے بعد ان کے ایکشن میں نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

ڈرائع کے مطابق فوری علاج شروع ہونے کے بعد بھی انہیں مکمل ریکوری کے لیے 5 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر معیاری پرفارمنس اور فٹنس ایشوز کی بنا پر حسن علی کو پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے بھی باہر کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں