جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور داتا دربار کے قریب دھماکہ،5 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید

لاہور: ( am11:25 تازہ تریں): اب تک کی اطلاعات کے مطابق داتا دربار کے قریب پولیس وین کے قریب مبینہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی ناٖفذ، خانقاہوں، درگاہوں، مزرات اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ حملہ خود کش تھا جو کہ داتا دربار پر تعینات پولیس اہلکاروں پر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ حملہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔

نمائیندہ جی  ٹی وی کے مطابق دھماکہ داتا دربار کے گیٹ نمبر2  کے پاس کھڑی پولیس وین کے قریب ہوا جس کے بعد ریسکیو سروسز نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو فوری اسپتالوں میں منتقل کیا ۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی ۔ اس دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے. اس کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، جب کہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملکی امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور بھکر،شیخوپورہ کے دورے ملتوی کر کے امن وامان پر فوری اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں