جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عالمی کپ: سوشل میڈیا پر فکسڈ اور میچ فکسنگ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لندن: انگلینڈ کے خلاف بھارت کی ہار سے پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا مشکل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین نے اپنے شک کا بھرپوراظہار کیا، فکسڈ اور میچ فکسنگ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کا میچ کچھ ایسا ہوا کہ بھارتی شائقین کو بھی اپنی ٹیم پر شک گزرا۔

سوشل میڈیا پر تو فکسڈ اور میچ فکسنگ ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

بھارتی فلم میکر رام سبرامنیئن نے حیران کن انداز میں لکھا کہ بھارتی ٹیم وکٹوں کی موجودگی کے باوجود 30 رنز سے ہار گئی، دال میں کچھ کالا ہے۔

بابو کیشاب نے لکھا انڈیا میچ ختم ہونے سے پہلے ہی ہار گیا تھا۔ یا یہ میچ فکس تھا۔

سید ابو علی نے لکھا کہ اگر کسی کو میچ فکسنگ کی مثال دیکھنی ہے تو بھارت اور انگلیںڈ کا میچ دیکھ لے

متعلقہ خبریں