فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیرِ اطلاعات بنا دیا گیا

وزیرِ اطلاعات

لاہور : فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیرِ اطلاعات کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیرِ اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔ میاں اسلم اقبال کی اضافی ذمہ داریوں سے معذرت کے بعد فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی وزارت سونپ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آل شریف اور آل فضل الرحمٰن نے لوٹ مار کا ماحول بنا رکھا تھا، فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان کو رواں سال متنازع بیان کے بعد وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔

میاں اسلم اقبال انڈسٹری کی وزارت پر کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی مصروفیت کے باعث دو وزارتوں میں انصاف نہیں کر پا رہا ہوں۔