جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی نامور اداکارہ انجمن نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

 پاکستان کی نامور ماضی کی معروف اداکارہ انجمن شاہین نے شوہر کی جانب سے طلاق دئیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ انجمن شاہین کو ان کے شوہر کی جانب سے ایک طلاق دینے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فنکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا

وسیم علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات نہیں بتائیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے اس حوالے سے لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

پاکستان کی مشہور اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں شادی کرلی، یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلے شوہر سے ان کے تین بچے بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری پر طویل عرصہ راج کرنے والی اداکارہ انجمن تریسٹھ برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں انہوں نے فلمساز لکی علی سے دوسری شادی کرلی۔

گزشتہ ہفتے17 جون کو اسلام آباد میں ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ تک خفیہ رہی ،

اور بالآخر شادی تصاویر منظرعام پر آئیں توانجمن نے بھی اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انجمن گزشتہ دو سال سے شوبز میں واپسی کی کوششیں کر رہی تھیں، فلمساز لکی علی نے انہیں شادی کی پیشکش کی جسے اداکارہ انجمن نے قبول کرلیا۔

انجمن اور فلمساز لکی علی کی شادی انتہائی سادگی سے لاہور میں انجام پائی۔ ولیمہ کی تقریب عنقریب لاہور مین منعقد کی جائے گی۔

ماضی کی سپر اسٹار ادکارہ نے سیکڑوں اردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیروئن اپنے فن کے جوہر دکھائے، ان کے سابق شوہر مبین ملک کو لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا، مبین ملک سے انجمن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

متعلقہ خبریں