جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سیلاب متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے : ناصر شاہ کا اعلان

نئے گھر

پنو عاقل : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رات گئے پنو عاقل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے متاثرین سے سہولیات بارے معلومات لیں اور انہیں درپیش مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ناصر شاہ نے متاثرین سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سی ایم سندھ اور ہم سب کو خاص ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : میرپورخاص : تیز رفتار ٹرک نے دو سیلاب متاثر خواتین کی جان لے لی

صوبائی وزیر نے متاثرین کے مطالبے پر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ متاثرین کو خیمے اور تین ٹائم کا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ جن کے گھر گر گئے ہیں، ان کو نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے، جس پر سیلاب متاثرین نے جیئے بھٹو اور سندھ حکومت زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ خبریں