جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلیٹی

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کرنے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے سستا کردیا گیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے کم کرکے 800روپے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹا مہنگا، کراچی کے شہری 20 کلو کا تھیلا 17 سو روپے میں خریدنے پر مجبور

اس کے علاوہ 10 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ 10 کلو والا آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کرکے 400 روپے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں