جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

والدہ کے انتقال پر پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

حمزہ

لاہور: والدہ کے انتقال پر پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا جائے گا، پیرول پر رہائی قانونی و اخلاقی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں

ان کا کہنا تھا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ عطاتارڑ اور شریف فیملی کے عزیزو اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں