جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فٹبالر لیونل میسی کے جوتوں کی نیلامی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

میسی ریکارڈ

سپر اسٹار کے جوتے دو کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کئے گئے، میسی نے نیلامی سے وصول تمام رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے بائیس دسمبر کو جو جوتے پہن کر اپنا ریکارڈ چھ سو چوالیسواں گول اسکور کیا تھا، وہ انہو ں نے فلاحی کاموں کے لئے نیلام کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: گول اسکورنگ مشین میسی نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

میسی کے جوتے ایک لاکھ پچیس ہزار پاونڈز یعنی تقریبا دو کروڑ پینسٹھ لاکھ ستر ہزار پاکستانی روپے میں نیلام کئے گئے۔

ہسپانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حاصل رقم بارسلونا کے اسپتال میں ایک ہیلتھ پراجیکٹ پر لگائی جائے گی۔

واضح رہے لیونل میسی نے اپنے جوتے نیلامی کے لئے کاتالونیہ کے نیشنل میوزیم میں رکھوائے تھے۔

متعلقہ خبریں