جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

45 منٹ تک مردہ شخص معجزانہ طور پر زندہ ہوگیا

مردہ

امریکا کے نیشنل پارک میں راستہ بھولنے والا لاپتا شخص 45 منٹ تک مردہ رہنے کے بعد معجزانہ طور پر زندہ ہوگیا۔

45 سالہ مائیکل امریکا کے نیشنل پارک میں اس وقت لاپتا ہوئے جب وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے تھا۔

مائیکل کو ہیلی کاپٹر میں سی ایٹل کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال پہنچنے پر ان کی نبض چل رہی تھی مگر پھر دل کی دھڑکنیں اچانک بند ہوگئیں جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے مائیکل کو مردہ تصور کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دیا گیا بچہ تدفین کے وقت زندہ ہوگیا

تاہم ای سی ایم او مشین کے ذریعے مائیکل کے خون کو پمپ کیا گیا اور خون سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال کر صاف خون فراہم کیے جانے کے باعث 45 منٹ بعد اس کی دل کی دھڑکنیں بحال ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں