جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کی شوٹنگ کے لیئے فریئر ہال فلم کے سیٹ میں تبدیل

مائرہ خان

کراچی : فریئر ہال میں اداکارہ ماہرہ خان کی فلم کی شوٹنگ کے لیئے فریئر ہال میں تاریخی اشیاء کو تہس نہس کردیا گیا۔

کراچی کے مشہور تاریخی عمارت فریئر ہال میں اداکارہ ماہرہ خان کی فلم کی شوٹنگ کے لیئے انتظامیہ نے تمام حدیں پار کردیں۔ ڈائریکٹر آفیس کو اداکارہ کے میک اپ روم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرہ خان ایشیا کی 5 پرکشش ترین خواتین میں شامل

انتظامیہ کی جانب سے سرکاری عملے کو فریئر ہال میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین فلم کی شوٹنگ کے لئے چھٹی والے دن بھی فریئر ہال میں موجود رہے۔ کے ایم سی کے ڈائریکٹر نے تمام ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت کی۔

میئر کراچی وسیم اختر خود بھی گزشتہ شب شوٹنگ دیکھنے اور اداکاروں سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ تاریخی عمارت میں شوٹنگ کے دوران تاریخی اشیاء کو تہس نہس کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں