جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پہلی بار اسرائیلی فٹبالر کا عرب کلب سے معاہدہ

عرب

دبئی: متحدہ عرب امارات اور اسرئیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار کسی اسرائیلی فٹبالر نے ایک عرب کلب سے معاہدہ کرلیا۔

اسرائیلی مڈ فیلڈر ضیا سبع نے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے فٹ بال کلب النصر سے باقاعدہ معاہدہ کرلیا۔

اٹھائیس سالہ ضیا سبع اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر بھی آٹھ میچز کھیل چکے ہیں۔ ضیا سبع نے دبئی کے کلب النصر کے ساتھ یہ معاہدہ دو سال کے لیے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق النصر نے ضیا سبع کی ٹرانسفر کے لیے ان کے چینی کلب کو دو اعشاریہ نو ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔

ضیا سبع ایک فلسطینی نژاد اسرائیلی کھلاڑی ہیں جو اسرائیل ہی میں پیدا ہوئے۔

متعلقہ خبریں