جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کی کمرشل پرواز آج یو اے ای کے لیئے روانہ ہوگی

اسرائیل پرواز

تل ایبب : تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کی کمرشل پرواز آج یو اے ای کے لیئے روانہ ہوگی۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کے بعد اسرائیل سے تاریخ میں پہلی براہ راست پرواز ابوظہبی کے لیئے اپنی اڑان بھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین اور سوڈان نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا امریکہ دباؤ مسترد کردیا

پرواز کو سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اجازت امریکی عہدیداروں کی پرواز میں موجودگی کے باعث دی گئی ہے، جس کا اعلان سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیل سے اُڑان بھرنے والے طیارے پر خصوصی سلام بھی لکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں