جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تاریخ میں پہلی بار رولنگ پر چیئرمین سینیٹ لایا گیا : شازیہ مری

تاریخ میں پہلی بار

اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کروانے والوں کو شرمندگی ہوگی، تاریخ میں پہلی بار رولنگ پر چیئرمین سینیٹ لایا گیا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کل ووٹ پر ڈاکہ پوری قوم نے دیکھا۔ بکے ہوئے پرزائیڈنگ آفیسر نے جمہوریت کو چوری کیا۔ تاریخ میں پہلی بار رولنگ پر چیئرمین سینیٹ لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ جمہوری اور اخلاقی طور صادق سنجرانی انتخاب ہار چکے ہیں۔ بدنیتی پر مبنی دی گئی رولنگ کے ذریعے ایوان بالا کی ساکھ پامال کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز فوٹو اسٹیٹ وزیر ہیں۔ لمبی ایڑی والے بوٹ پہن کر قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت کی علامت ہیں۔ کرائے کے ترجمانوں کے ذریعے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کروانے والوں کو شرمندگی ہوگی۔

متعلقہ خبریں