جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ میں پہلی بار خاتون ٹریفک پولیس سارجنٹ تعینات

ٹریفک پولیس سارجنٹ

کوئٹہ : پہلی بار خاتون ٹریفک پولیس سارجنٹ کو تعینات کردیا گیا ہے، ثوبیہ خان میڈیم سٹی ہوں گی۔

ایس ایس پی ٹریفک پولیس نذیر کرد کے مطابق روڈ پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران خواتین کو ٹریفک کی قوانین کا پابند بنانے کے لئے خاتون سارجنٹ تعینات کی گئی ہے۔ وقت کی تبدیلی کے ساتھ خواتین میں خود گاڑی چلانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں پہلی خاتون بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات

خواتین ڈرائیور کا چلانا یا گاڑی کی چیکنگ کے دوران خواتین اکثر گلہ کرتی نظر آتی تھیں۔ بلوچستان قبائلی معاشرہ ہے اسی لئے خواتین کی عزت اوراحترام کے لئے خاتون سارجنٹ تعینات کی گئی ہے۔ مزید خواتین بھی ٹریفک پولیس جوائن کریں گی۔

متعلقہ خبریں