جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں پہلی بار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری کا چارج ریگولر افسر کے سپرد

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری کا چارج پہلی بار اتھارٹی کے ریگولر افسر کے سپرد کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نادر شفیع ڈار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ نادر شفیع ڈار اس پوسٹ پر تعینات ہونے والے سی اے اے کے پہلے ریگولر افسر ہیں، جن کی تعیناتی ڈپٹی ڈی جی ائر کموڈور سید ناصر رضا ہمدانی کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کا سی اے اے سے کیٹیگری ون میں واپسی کے لیئے فالو اپ پلان طلب

ناصر ہمدانی کی سی اے اے میں ڈیپوٹیشن کی مدت پوری ہونے پر 3 اگست کو پاک فضائیہ واپسی کے احکامات جاری کئے گئے تھے، رضا ہمدانی پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کی تحقیقات میں بھی شامل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں