جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عید کے لئے گھروں کو جانے والوں کے لئے بس حادثہ قیامت سے کم نہیں : شیخ رشید

عید کے لئے گھروں

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عید کے لئے گھروں کو جانے والوں کے لئے بس حادثہ قیامت سے کم نہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بس حادثے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی خان میں افسوسناک حادثہ، مسافر کوچ اور ٹرالر تصادم، 27 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ عید کے لئے گھروں کو جانے والوں کے لئے بس حادثہ قیامت سے کم نہیں۔ اللہُ تعالی جان بحق افراد کو جنت میں اعلی درجے پر فائز کرے۔ مرحومین کے لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ خبریں