جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان سے دائمی بغض سے مجبور ن لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے : فیاض الحسن چوہان

عمران خان سے دائمی

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور ن لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا اسکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے کیا ہی اچھا ہوتا اگر ن لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے۔

یہ بھی پڑھیں :  شہباز شریف کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور ن لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔ رپورٹ منظرعام پر لانے کا واویلا کرنے والے چاہتے ہیں کہ نتائج بھی انہی کی مرضی کے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عید کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری نظر آ رہی ہے، زرداری خاندان کے اومنی گروپ، مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے آٹا چینی اسکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ خبریں