جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گذشتہ مالیاتی سال کے مقابلے میں زرمبادلہ میں 24 فیصد اضافہ ہوا : وزیر اعظم

میں 24 فیصد اضافہ

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں، گذشتہ مالیاتی سال کے مقابلے میں زرمبادلہ میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ 8 ماہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 2 ارب ڈالر کا اضافہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کا کوئلہ خطیر زرمبادلہ کو بچا کر سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے : وزیر توانائی سندھ

انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالیاتی سال کے مقابلے میں زرمبادلہ میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں بیرون ملک سے حاصل زرمبادلہ کے ذخائر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔ رواں سال جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زربھیجنے پر ان کا مشکورہوں۔

متعلقہ خبریں