جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ نائجر پہنچ گئے

خارجہ نائجر

اسلام آباد : وزیر خارجہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے نائجر پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ نائجر کے دارالحکوت نیامے پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر علی سروہی اور نائجر کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دورہء افغانستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا : وزیر خارجہ

وزیر خارجہ منعقدہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر او آئی سی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ دوران خطاب کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ خبریں