جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے ملاقات

کمبوڈیا کے وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سین سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 29 ویں اے آر ایف وزارتی اجلاس کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سین سے ان کے محل میں ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم کو آسیان اور اے آر ایف کی کمبوڈیا کی قیادت پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکیوں سے پیسے لے کر سیاست آلودہ کرنے والے عمران خان عوامی مجرم ہیں : بلاول بھٹو

وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے تکنیکی معاونت کے پروگرام کے ذریعے پاکستان کی مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ وزیراعظم ہن سین نے پاکستان کے لیے مثبت جذبات اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے تمام سطحوں پر دو طرفہ روابط اور مذاکرات کو تیز کرنے اور ثقافتی اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں