جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خارجہ کا لبنانی ہم منصب کو فون، بیروت میں ہونے والے دھماکے پر اظہار تعزیت

بیروت میں ہونے والے

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے لبنانی ہم منصب کو فون کرکے بیروت میں ہونے والے دھماکے پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بیروت میں ہونے والے حالیہ المناک سانحہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا اور حکومت اور پاکستانی قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کی۔

وزیر خارجہ نے بیروت دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیروت میں شدید جانی اور مالی نقصان ہر دل گرفتہ ہیں، پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس المناک سانحے میں لبنان کی حکومت اور عوام کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت میں تباہی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور لبنانی ہم منصب کو بتایا کہ جذبہ ء خیر سگالی کے تحت پاکستان کی طرف سے ادویات اور خوراک کا عطیہ روانہ کر دیا گیا ہے جو آج شام تک لبنان پہنچ جائے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے حالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں