جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ

انطالیہ سفارتی فورم

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے، جہاں  ایشیاء میں علاقائی تعاون کے عنوان سے پینل مذاکرے میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ علاقائی تعاون، معاشی ترقی اور رابطوں کی استواری کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر کلیدی وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے: شاہ محمود قریشی

اَنطالیہ سفارتی فورم میں اعلی سطحی سیاسی رہنما، سفارت کار، مفکرین اور محقیقین شرکت کررہے ہیں۔ فورم کا موضوع ’تخلیقی سفارت کاری: نیا دور، نیا انداز فکر‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستان تجارت، رابطوں کی استواری اور معاشی ترقی میں شراکت داری کا حامی ہے اور علاقائی اشتراک عمل اور کثیرالقومی تعاون کے ایجنڈے سے اتفاق کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں