جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خارجہ کی افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شاہ

استنبول: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے: شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہا تمام فریقین کو مل بیٹھ کر افغان مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرنا ہوگی، افغانستان میں امن کا قیام خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ خبریں