جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیر خارجہ کی عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات

طارق

وزیر خارجہ نے مسقط میں سلطنت عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی اور  صدر مملکت، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے  مطابق عمان کے نئے حکمران  سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام ، عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے  اور ان کے دور حکومت میں عمان نے مثالی ترقی کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے

اس موقع پر سلطان ہیثم بن طارق نے کہا کہ عمان حکومت خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

خیال رہے کہ سلطان ہیثم بن طارق کو  گذشتہ دنوں طویل عرصے تک عمان کے حکمران رہنے والے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی کونسل نے  سلطنت کا نیا سلطان مقرر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں