جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چین کے دورے کا مقصد اظہار یکجہتی تھا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراؤں گا : وزیر خارجہ

اظہار یکجہتی

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین جانے کا مقصد اظہار یکجہتی کرنا تھا، کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے۔ ماہرین نے پانچ دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ چین جانے کا مقصد اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 237 ہوگئے، چار مریض صحتیاب

انہوں نے بتایا کہ خود کو آئسولیشن میں رکھوں گا اور کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں