جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خارجہ آج یو اے ای، ایران اور ترکی کے دورے کے لیئے روانہ ہوں گے

ایران اور ترکی

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات، ایران اور ترکی کے دورے کے لیئے روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ 17 سے 19 اپریل تک متحدہ عرب امارات، 19 سے 21 اپریل تک ایران اور اس کے بعد ترکی کا رخ کریں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ کا آرمڈ فورسز انسیٹیٹوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جس میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر اعتماد میں لیں گے۔

شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ ترکی میں 24 اپریل کو افغان امن کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں ان کا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں