جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،

اسلام آباد ; قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیاہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیاگیا ۔

ترجمان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

آزادی اظہارکے نا م پرایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پاکستان مطالبہ کرتاہے کہ ناروے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والا نوجوان عالم اسلام کا نیا ہیرو

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں.

اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔

پاکستان کے علاوہ ترکی نے بھی ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی تھی اور دنیا بھر میں سوشل میڈیا میں اس اقدام پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا میں متعلقہ شخص کو اس عمل روکنے کی کوشش کرنے والے نوجوان الیاس کو مسلم امہ کا ہیرو قرار دیا گیا اور ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

متعلقہ خبریں