جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچزز کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کا اعلان، فاف ڈوپلیسی بھی لیگ کا حصہ

پی ایس ایل

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچزز کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ، ڈین ویلاز، ڈیوڈ ویزے، رائیلی روسو، عمران طاہر اور ہارڈس ولیجوئن بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایلکس ہیلز اورجیمز ونس سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل، ایڈم لیتھ، روی بوپاراور لیام لیونگ اسٹون شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن اور روتھر فورڈان میچز میں کراچی کنگز جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور محمود اللہ جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں