پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ اسے قونصلررسائی دی جائے گی۔ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت حقوق سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ذمہ دار ملک ہونے کے تحت کلبھوشن یادیو کو رسائی دے گا، بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائے گی، جس کے طریقہ کار کے لیے کوششیں جاری ہیں۔