جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

متاثرین زلزلہ کے تحفظات کے ازالے اور ان کے اعتماد کی بحالی کیلئے کمیٹی کی تشکیل

متاثرین زلزلہ کے

پشاور : وزیراعلیٰ محمود خان نے متاثرین زلزلہ کے تحفظات کے ازالے اور ان کے اعتماد کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چئیرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے متاثرین زلزلہ کے تحفظات کے ازالے اور ان کے اعتماد کی بحالی کے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی بالاکوٹ کے زلزلہ زدگان کے ساتھ بیٹھ کر ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔

کمشنر ہزارہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر پندرہ دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں این ڈی ایم اے، ایرا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ تمام محکموں اور اداروں کی نمائندگی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس عرصہ دراز سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے رہی : آئی جی خیبر پختونخوا

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نیو بالاکوٹ سٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ماسٹر پلان حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کے تحفظات کا آزالہ اور ان کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ متاثرین کا اعتماد حاصل کئے بغیر اس منصوبے پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ زلزلہ زدگان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل اہم ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سولہ سالوں سے التواء کا شکار اس منصوبے پر اسی دور حکومت میں عملدرآمد ہو۔ اس منصوبے پر عملی پیشرفت کے لئے تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے۔

متعلقہ خبریں