جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کے لئے ایف آئی اے ٹیم کی تشکیل

رپورٹ پر کارروائی

اسلام آباد : شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کے لئے ایف آئی اے ٹیم بنادی گئی۔

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کے لئے ایف آئی اے کی گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی اداروں کو شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کا حکم

وفاقی کابینہ نے تئیس جون کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کی منظوری دی، گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم چینی کو غیر قانونی افغانستان برآمد کرنے کی تحقیقات کرے گی۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں