جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خورشید شاہ سے تحقیقات کے لیئے جے آئی ٹی کی تشکیل

جے آئی ٹی

سکھر : خورشید شاہ سے تحقیقات کے لیئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی مکمل انکوائری کیلئے پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نامزد کردی گئی ہے۔

ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن جے آئی ٹی ٹیم کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔ ٹیم ممبران میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ، ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفیٰ باجوہ، آئی او ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عباالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ کمزور ہوتی ہے تو دشمن طاقتور ہوجاتا ہے : خورشید شاہ

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے خورشید شاہ کیس کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیب خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر 1 ارب 30 کروڑ کا ریفرنس فائل کرچکی ہے۔ ریفرنس میں خورشید شاہ کے دو اہلیہ، دو بیٹوں اور داماد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں